کوہاٹ میں ناموس رسالتؐ ریلی  کا انعقاد

کوہاٹ میں ناموس رسالتؐ ریلی  کا انعقاد

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) سٹیٹ یوتھ ڈسٹرکٹ پارلیمنٹ کوھاٹ کے زیر اہتمام سن آف کوھاٹ ویلفیئر آرگنائزیشن اور نیشنل پیس کونسل کے اشتراک سے دفاع ناموس رسالت ریلی نکالی گئی جس میں علاقہ کے سماجی‘ سیاسی‘ مذہبی‘ تجارتی تنظیموں‘ وکلاء برادری‘ ٹیچرز اور سٹوڈنٹس یونین کے اراکین اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ریلی جھنڈی سٹیشن سے برآمد ہوئی جس سے مختلف اکابرین نے خطاب کیا اور درج ذیل مطالبات پیش کیے گئے جن میں کہا گیا کہ فرانس میں بنائے گئے گستاخانہ خاکوں بارے وہاں موجود پاکستانی سفیر اپنا مذمتی احتجاج ریکارڈ کروائیں اور فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور یہ خاکے ہٹوائے جائیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ ایسے گستاخانہ واقعات رونما نہ ہونے بارے انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر بین الاقوامی قانون سازی کرنے سے متعلق اقدامات اٹھائے جائیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -