ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عمران شیخ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عمران شیخ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ صوبہ خیبر پختون خواہ ڈاکٹر عمران شیخ کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کا دورہ کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ مریضوں کی بہتر علاج معالجہ کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جائیں،اس حوالے سے گذشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عمران شیخ نے اچانک ڈی ایچ کیو تیمرگرہ کا دورہ کیا،جہاں پر انھوں نے مختلف وارڈوں اور پی سی ار لیب کا بھی معائنہ کیا،جبکہ ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی نے ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عمران شیخ نے ہسپتال میں حال ہی میں کے گئے اقدامات پر ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی کی کارکردگی کو سراہا،اس موقع پر ڈاکٹر شوکت علی نے تیمرگرہ میڈیکل کالج میں جاری کام کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عمران شیخ نے کہاکہ صوبے کے ہسپتالوں میں کمی دور کرنے اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،انھوں نے کہاکہ تیمرگرہ ہسپتال میں اعلیٰ اور جد ید سہولیات سے اراستہ پی سی ار لیب عنقریب فعال ہوجائے گی جس سے اپر دیر،باجوڑ اور لوئر دیر کے مریضوں کو اسلام اباد اور پشاور سے چھٹکارا مل جائیگا۔