آل ٹیچر ایسوسی ایشن خان فراز گروپ چارسدہ کی کابینہ تشکیل 

آل ٹیچر ایسوسی ایشن خان فراز گروپ چارسدہ کی کابینہ تشکیل 

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) آل ٹیچر ایسوسی ایشن خان فراز گروپ چارسدہ کی کابینہ تشکیل دی گئی۔محمد علی عارف صدر اور افتاب حسین جنرل سیکرٹری منتخب۔استاتذہ کرام کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق تنگی میں آل ٹیچر ایسوسی ایشن خان فراز گروپ کا ایک اجلاس زیرصدارت صوبائی صدر میں فائق زادہ کاکا خیل منعقد ہوا۔ اجلاس میں میاں محمد ساجدسر پرست اعلیٰ اے ٹی اے اور دیگر عہدیداروں امان اللہ خان،جواد عنایت خان، امرواللّہ شاہ،ذاکر اللہ،فضل مجیب،لطف اللہ حسن،مجاہد،اجمل خان،سلطان نبی سمیت مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں اتفاق رائے سے تحصیل چارسدہ کی کابینہ تشکیل دی گئی نے شرکت کی۔نو منتخب کابینہ میں محمد علی عارف صدر،شاہ سعود سینئر نائب صد ر محمد اشفاق نائب صدر اول،شاہ جہان نائب صدر دوم،عبید اللہ نائب صدر سوم،آفتاب حسیں جنر ل سیکر ٹر ی، ذراللہ جوائنٹ سیکر ٹر ی، مسیح اللہ پریس سیکر ٹر ی کے نام شامل ہیں۔نو منتخب کابینہ نے صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اساتذہ کرام کے حقوق اور مسائل حل کرنے کا اعادہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -