باڑہ‘ گھر میں آتشزدگی‘ قیمتی  اشیاء جل کر خاکستر

باڑہ‘ گھر میں آتشزدگی‘ قیمتی  اشیاء جل کر خاکستر

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان) گذشتہ رات وریخمین ستوری خیل کے گھر میں اگ لگنے سے دو کمرے مکمل جل کر کمروں کے اندر موجود لاکھوں مالیت کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تحصیل باڑہ کا علاقہ اپر باڑہ غونڈی کلی میں وریخمین ستوری خیل کے گھر میں بجلی سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کے 2 کمرے مکمل خاکستر لاکھوں کا سامان بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ وریخمین ستوری خیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشہ رات 11 بجے کمرے میں بجلی سرکٹ سے اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دو کمروں کو لپیٹ میں لے لیا پڑوسیوں کی مدد سے دیگر کمروں اور گھر کو بچا دیا لیکن دو کمرے اور اس میں موجود سامان مکمل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا جہاں پر لاکھوں مالیت کا سامان بھی جل چکا ہے۔ انہوں نے حکومت اور پی ڈی ایم اے سمیت ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ وہ اپنے کمروں کا مرمت کر سکے۔ یاد رہے کہ وریخمین ستوری خیل ایک زمیندار ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -