خواجہ وس سمیت 25دیہات کے مختلف فیڈرز پر گزشتہ 1ہفتے سے بجلی مکمل بند

خواجہ وس سمیت 25دیہات کے مختلف فیڈرز پر گزشتہ 1ہفتے سے بجلی مکمل بند

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) خواجہ وس سمیت 25دیہات کے مختلف فیڈرز پر گزشتہ 1ہفتے سے بجلی مکمل بند۔ شدید گرمی اور حبس سے عوام کو مشکلات،مچھروں کی بہتات سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ۔ مقامی ایم این اے ملک انور تاج کے آبائی فیڈر خواجہ وس سمیت سروکلے، پیرقلعہ، رشکئی، میچنی ون سمیت مختلف فیڈرز پر گزشتہ 1ہفتے سے صرف 1گھنٹہ بجلی چالو کر کے باقی 23گھنٹے مکمل بجلی بند کردی جاتی ہے جسکی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں پانی ناپید اور غریب عوام 150گہرے کندؤں سے ہاتھوں کے ذریعے پانی نکالتے ہیں رات کے وقت مچھروں کی بہتات کیوجہ سے ملیریا، ٹائیفائیڈ سمیت دیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ طلباء کی پڑھائی متاثر ہوتی ہیں مساجد سے اذان کی آواز بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوتی ہیں اہل علاقہ کے باربار مطالبے پر واپڈا حکام ٹس سے مس نہیں ہوتے جس کی وجہ سے عوام نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -