قانون سب کیلئے، اس پر عملدرآمد  کر نا ہوگا،فروغ نسیم

قانون سب کیلئے، اس پر عملدرآمد  کر نا ہوگا،فروغ نسیم

  

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر قانون وفروغ نسیم لائرز گروپ آف پاکستان کے سربراہ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے ہے قانون پر عملدرآمد ہونا چاہئے، یہ پیغام سندھ ہائی کورٹ نیو بار کونسل میں فروغ نسیم لائرز گروپ آف پاکستان کے وکلاء کی اہم اجلاس میں عبدالجبار قریشی ایڈووکیٹ نے پڑھ کر سنایا بیرسٹر فروغ نسیم نے وکلاء کے نام اپنے پیغام میں کہا وکلاء کو قانونی میدان میں اپنا اہم و قانونی کردار ادا کرنا ہوگا مظلوم عوام اور وکلاء کیلئے آواز ایوان تک پہنچانے کیلئے جدوجہد تیز کرنی ہوگی، وکلاء کے مسائل کے حل اور بنیادی حقوق و اصولی مقاصد کیلئے آواز بلند رکھنا ہوگی تب ہی کامیابیاں حاصل ہوگی۔اس موقع پر سید عثمان الحسن ایڈووکیٹ کو گروپ کے نشرو اشاعت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔اجلاس میں سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور دیگر کورٹس کی بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل کے آئندہ الیکشن کیلئے حکمت عملی طے کی گئی اور وکلاء سے رابطوں کو موثر بنانے و مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

فروغ نسیم 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -