شہری کی اراضی پر قبضہ‘ سب انسپکٹر معطل‘ مقدمہ درج‘ کارروائی شروع

شہری کی اراضی پر قبضہ‘ سب انسپکٹر معطل‘ مقدمہ درج‘ کارروائی شروع

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)  ڈی پی او مظفرگڑھ کی کھلی کچہری میں سب انسپکٹر پر شہری کی زمین پر ناجائز قبضہ کی کوشش ثابت ہوگئی، پولیس نے قبضہ واگزار کروا دیا، سب انسپکٹر کو معطل کرکے کلوزڈ لائن تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی مظفرگڑھ(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 کے علاقے میں شہری عبدالغفور ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال کے سامنے پیش ہوئے اور الزام عائد کیا کہ اس کی ملکیتی زمین پر سب انسپکٹر جاوید نے درمیانی دیوار توڑ کر  قبضہ کی کوشش کی جسکی انکوائری ڈی ایس پی سٹی سرکل نے شہری کے حق میں کی، الزامات ثابت ہونے پر ڈی پی او حسن اقبال کے حکم پر فوری طور پر پلاٹ کا قبضہ شہری کو واپس کروایا گیا اور سب انسپکٹر جاوید پر تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں ناجائز قبضہ کی کوشش کا مقدمہ درج  کر کے معطل کرتے ہوئے پولیس لائن کلوز کردیا، ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا تھا کہ محکمہ سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جائیگا اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا وہ بہترین انداز میں جانتے ہیں، کسی بھی شہری سے نا انصافی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -