سردیوں سے قبل ہی سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع

   سردیوں سے قبل ہی سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع

  

 ملتان (سٹاف رپورٹر) موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ پھر شروع ہو گئی‘ معلوم ہوا ہے کہ رائٹرز کالونی‘ معصوم شاہ روڈ‘ عرفات کالونی‘ ناظم آباد‘ لوہار(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 کالونی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جہاں گیس کا پریشر بھی کم ہے‘ اس بارے میں سوئی گیس حکام کو کئی بار شکایات کی جا چکی ہیں مگر مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ گھریلوخواتین کے مطابق اب کل15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولے جا رہے ہیں تو صبح بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے ناشتہ تیار کرنے میں شدید مشکلات پیش آئیں گی اور نیا عذاب آجائے گا‘ پریشان حال صارفین نے ردعمل میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کے مسائل دور کئے جائیں وگرنہ سوئی گیس دفاتر بند کردئیے جائیں کیونکہ جب صارفین کو گیس فراہم ہی نہیں کرنی تو پھر سوئی گیس محکمے اور دفاتر اور افسروں و ملازمین کی فوج ظفر موج کے برقرار رکھنے کا جوازباقی نہیں رہتا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -