لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ‘بلدیاتی اداروں میں نشستوں کی تعدادکانوٹیفکیشن فائنل
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)صوبائی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازیخان اور ضلع کی تحصیل کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں اورٹاؤن کمیٹیوں میں نشستوں کی تعدادکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازیخان میں جنرل کونسلرز کی تعداد 25، مینارٹی کی ایک، خواتین کی5، ورکرزکی 4نشستیں ہوں گی اس اطرح ایوان 35پر مشتمل ہو گا،تحصیل کونسل ڈیرہ غازیخان کا ایوان 42ارکان پر مشتمل ہو گا جن میں 30جنرل کونسلر،2اقلیتی کونسلر،6خواتین ارکان،4کسان ارکان شامل ہیں تحصیل کونسل تونسہ اور تحصیل کونسل کوٹ چھٹہ کی بھی سیٹوں کی تعداد اسی ترتیب سے رکھی گئی ہے میونسپل کمیٹی تونسہ میں جنرل 15مینارٹی ایک، ویمن 3، مزدور کسان 4ٹوٹل 21سیٹس ہوں گی، میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کی جنرل سیٹس 10،مینارٹی ایک، ویمن کی سپیشل سیٹس2، مزدور کسان ایک ٹوٹل 14 تحصیل کونسل کوہ سلیمان کی جنرل سیٹس 25، مینارٹی ایک، ویمن 5، مزدور کسان 4ٹوٹل 35کا ایوان ہو گا۔ اسی طرح ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ، ٹاؤن کمیٹی چوٹی زیریں، ٹاؤن کمیٹی سخی سرور، ٹاؤن کمیٹی وہوا میں سیٹس کی تعداد بالترتیب جنرل 10، مینارٹی ایک، ویمن 2اور ایک نشست مزدور کسان کے لئے مخصوص ہو گی اس طرح ان کمیٹیوں کا ایوان 14،14 پر مشتمل ہو گا۔
فائنل