موٹر وے پر خاتون کیساتھ بداخلاقی تشدد واقعہ کھلی دہشتگردی‘ ‘احمد یار ہنجراء

  موٹر وے پر خاتون کیساتھ بداخلاقی تشدد واقعہ کھلی دہشتگردی‘ ‘احمد یار ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

 یار ہنجراء نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے انتقامی کارروائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے،حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں،لوگوں کے کاروبار نہیں رہے جو کروڑوں روپے کی فیکٹری لگا کر بیٹھا ہے وہ بھی مسائل کا شکار ہے، لاہور اسلام آباد موٹر وے پر خاتون کے ساتھبداخلاقی اور تشددکا واقعہ کھلی دہشت گردی اور افسوسناک عمل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مخصوص ایجنڈے کے تحت پراپیگنڈہ کیا گیا جو کنٹینر سے شروع ہوا اور الیکشن تک چلاگیا،الیکشن کے دوران جھوٹ بولا گیا اور بدزبانی کا کلچر پھیلایا گیاکہ انکی حکومت آئے گی اور 100 دنوں میں ملک ٹھیک کردے گی،انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں پر کوئی کرپشن کیس نہیں بنا جبکہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں کرپٹ ترین ہے اور موجودہ دور میں ہر ادارے میں ہی کرپشن ہے، اپنی ناکامی چھپانے کے لیے حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے، نیب کو صرف نواز شریف، شہباز شریف اور حزب اختلاف ہی نظر آتی ہے، لاہور اسلام آباد موٹر وے پر خاتون کے ساتھبداخلاقی اور تشددکے واقعہ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ بداخلاقی کھلی دہشت گردی اور افسوسناک عمل ہے،ایک خاتون کو کار سے اتار کر بچوں کے سامنے بداخلاقی کا نشانہ بنانا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخودنوٹس لینے اور خاتون سے زیادتی کرنے والے وحشی درنددہ صفت ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

احمد یار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -