معمولی تکرار کی رنجش‘دکان مالک کاملازم پر تیزاب سے حملہ

معمولی تکرار کی رنجش‘دکان مالک کاملازم پر تیزاب سے حملہ

  

سرحیم یارخان (بیورو رپورٹ) معمولی تکرار کی رنجش پر مالک دکان نے تیزاب سے بھری کیف ملازم کے چہرے پر دے ماری، چہرہ، بازو، ہاتھ جھلس گئے، ملازم طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، پولیس نے مالک دکان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی۔ راجن پور (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

کلاں کے رہائشی سجاد علی نے پولیس کو دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ سعید احمد کی دوکان پر بطور ملازم کام کرتا ہے گزشتہ روز مالک سعید احمد معمولی تکرار پر تیزاب سے بھری ہوئی پلاسٹک کی کیف اس کے چہرے پر دے ماری جس سے اس کا چہرہ، بازو اور ہاتھ جھلس گئے۔ زخمی ہوجانے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے ملازم کی رپورٹ پر پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔ 

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -