ترقیاتی کاموں کیلئے مشاورت نہ  کرنے پر ووٹرز، کارکن ارکان اسمبلی  سے ناراض، تقریبات کابھی بائیکاٹ

      ترقیاتی کاموں کیلئے مشاورت نہ  کرنے پر ووٹرز، کارکن ارکان اسمبلی  سے ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)مسلسل نظر انداز کئے جانے اور ترقیاتی کاموں کے لئے مشاورت نہ کرنے پر تحریک انصاف (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

حلقہ پی پی213ا,این اے156خدادادکالونی کے ووٹرز,کارکنان اورمقامی سیاسی قیادت کی طرف سے ارکان اسمبلی کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ہے.ووٹرز,مقامی ورکرزاورعہدے داروں کی طرف سے اپنے ہی ایم پی اے اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریبات کے بائیکاٹ کاسلسلہ شروع کردیاگیا ہے.گزشتہ روزشیرشاہ تحصیلدارموڑپلے وے سکول سٹریٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 213وسیم خان بادوزئی نے پنجاب ہائی وے کی طرف سے نئی تعمیرکی گئی کارپٹ روڈکاافتتاح کیاتو2013ء اور2018ء میں تحریک انصاف کے لئے ووٹ مانگنے والے کسی مقامی عہدے دار,کارکن اورووٹرنے  تقریب میں شرکت نہ کی.بتایاجاتاہے کہ وسیم خان بادوزئی کی افتتاحی تقریب کے لئے 2سوکے قریب کرسیاں لگائی گئیں تھیں تاہم بامشکل50 کے قریب مقامی افرادنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی.بتایاجاتاہے کہ یونین کونسل61گارڈن ٹاؤن اورخدادادکالونی میں ٹف ٹائیل اورروڈکارپٹ کے متعدد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ان منصوبوں کی منظوری میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت,کارکنان اورووٹرزکومکمل طورپرنظراندازکیاگیا. ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب ہائی وے کی طرف سے ایک عرصہ سے یونین کونسل61میں ٹف ٹائیلزاور پلے وے سکول سٹریٹ کی کارپٹ روڈتعمیرکامنصوبہ زیرالتوء تھاجووسیم خان بادوزئی کی جانب سے فنڈزفراہمی سے پایہ تکمیل کوتوپہنچ گئے ہیں تاہم تحریک انصاف کے مقامی کارکنوں اور عہدے داروں کو ناراض کرنے کا سبب بن گئے.زرائع کاکہنا ہے کہ مقامی عہدے داراپنے ووٹر کے سامنے شرمندہ ہیں کہ ان کی مرضی کے مطابق ترقیاتی کام نہ کروائے جاسکے.پلے وے سکول سٹریٹ کی تقریب میں شریک نہ ہونے سے متعلق جب سابق ناظم یونین کونسل51غلام رسول اعوان,نائب ناظم رمضان سیال,چیئرمین عشروزکواتہ کمیٹی یونین کونسل61ڈاکٹرسعیدبلوچ,کارکن تحریک انصاف صوبیدارریٹائرڈعبدالرشید,ڈاکٹرطاہرکاکناتھاکہ نجی مصروفیات کی بناپروہ پلے وے سکول سٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہوسکے ہیں.جب ان سے پوچھاگیاکہ کیا تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کی طرف سے انہیں نظراندازکیاجارہاہے.توانہوں نے اس کی تردیداورتصدیق نہیں کی۔

بائیکاٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -