سردار ثناء اللہ سہرانی ڈپٹی ڈائریکٹر  تعلیم ڈیرہ تعینات‘ آج دفتر حاضری

          سردار ثناء اللہ سہرانی ڈپٹی ڈائریکٹر  تعلیم ڈیرہ تعینات‘ آج دفتر ...

  

جام پور (نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک کی شکایت پر تبدیل ہو نے والے سابق چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 راجن پور سردار ثناء اللہ خان سہرانی کو حکومت پنجاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم ڈیرہ غازی خان لگا دیا ہے۔ پی ٹی یو راجن پور کے عہدیدران اور سنیئر سٹاف ایسوسی ایشن نے خیر مقدم کیا ہے۔ پی ٹی یو کے ضلع راجن پور کے عہدیدران اور تحرک انصاف کے ورکروں اور دوستوں کے ہمراہ آج دس بچے دفتر پہنچیں گے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت محکمہ تعلیم میں میرٹ اور دیانیداری کی بنیاد پر شہرت رکھنے والے سابق سی ای او تعلیم سردار ثناء اللہ خان سہرانی پنجاب بھر کے اضلاع میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ راجن پور تعیناتی کے دوران سیاسی شخصیت کی شکایت پر ان کا تبادلہ کرا دیا گیا۔ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پیشہ ورانہ وبہترین انتظامی کارگردگی کی بنا پر سردار ثناء اللہ خان سہرانی کو  ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم ڈیرہ غازی خان لگا دیا ہے۔پی ٹی یو کے ضلع صد ر راجن پور سید قیصر حسین بخاری۔ پنجاب سنیئر سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران راو ثناء اللہ خان ڈاکٹر امجد اسلام پتافی۔ شفیق ساجدخان۔ملک عبدالحمیدخان۔ حسین تبسم۔ ودیگر ثناء اللہ سہرانی کو قافلے کی شکل میں غازی گھاٹ پر استقبال کرکے دفتر پہنچائیں گے۔ شیڈول کے مطابق دس بجے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم دفتر میں حاضر ہونگے جہاں پر بعد زاں ڈیرہ کے چاروں اضلاع۔ لیہ۔ مظفر گڑھ۔ ڈیرہ۔ راجن پور میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے۔ اور اداروں کی حالت کو سنوارنے۔ لٹریسی کی شرع کو عام کرنے پر میڈیا کو بریف کریں گے۔ ان کے استقبال کیلے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری۔ ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری۔وفاقی وزیر زرتاج گل۔ صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خان لغاری۔ صوبائی مشیر صحت پنجاب سردار حنیف خان پتافی۔ چیرمین لینڈ ریکارڈ ریونیو سردار احمد علی دریشک۔ ممبر صوبائی اسمبلی شائینہ نجیب کھوسہ۔ سردار اویس دریشک۔ فاروق امان اللہ دریشک۔ پارلمانی سیکرٹری سردار محی الدین خان کھوسہ۔ ودیگر نے مبارک باد دی ہے۔ 

تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -