بحران سنگین‘اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا‘شیر علی گورچانی

  بحران سنگین‘اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا‘شیر علی گورچانی

  

مٹھن کو ٹ(نا مہ نگار ) تبدیلی سرکا ر کے دور میں عوام کو اپنے جان و مال کی فکر پڑ گئی ہے اور حکومتی رٹ کمزور ہو نے کی وجہ سے آئے رو ز سڑکو ں پر چوریا ں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں اور شہری لٹ رہے ہیں اور موٹر وے پر ایک خاتون کے سا تھ ہو نے وا لی زبردستی ذیادتی کا واقعہ(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 انتہا ئی افسوس ناک اور قابل مذمت فعل ہے اور مجرموں کو کیفر کر دارتک پہنچا یا جا ئے اور کو ٹ چھٹہ میں سا بق چیئر مین سر دار نذر خان رند کے بھا نجے صا بر خان رند کے سا تھ پیش آنیوالا ڈکیتی کے واقعہ کی ہم بھر پو ر مذمت کرتے ہیں نا اہل حکمران عوام کا تحفظ کر نے میں نا کام ہو چکے ہیں اورشہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور مظلوم لو گو ں کو انصاف نہیں ملتا اور ملک بھر میں مہنگا ئی عروج کو پہنچ گئی ہے اور اشیا ء خوردو نوش عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں اور غر یب مزدور طبقہ شدید مہنگا ئی کی وجہ سے فا قہ کشی پر مجبورہے اور ملکی معیشت زبو ں حا لی کا شکا ر ہے اورعوامی مسا ئل بڑ ھ گئے ہیں اور عوام مسلم لیگ ن کے تا ریخی دور کو یا د کر رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر سا بق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سر دار شیر علی خان گور چا نی نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ جب سے نا اہل حکمرا ن عوام پر مسلط ہو ئے ہیں ملک میں مہنگا ئی کا طوفا ن آچکا ہے اور غر بت بے رو ز گا ری میں اضافہ ہو اہے اور حکمرا ن طبقہ خو شحا ل اور عوام بد حال ہو کر رہ گئے ہیں اورملک میں تبد یلی لا نے کے دعوے سب جھوٹ ثابت ہو ئے ہیں اور سلیکٹڈوزیر اعظم عوام کے مسا ئل حل کر نے کی صلا حیت نہیں رکھتے اور ملک کو مزید بحرانو ں سے بچا نے کیلئے اپو زیشن جما عتو ں کو متحد ہو نا پڑے گا۔

شیر گورچانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -