حکومت نے عوامی مسائل حل کرنیکا تہیہ کرلیا‘چوہدری آصف مجید

حکومت نے عوامی مسائل حل کرنیکا تہیہ کرلیا‘چوہدری آصف مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان( بیورو رپورٹ) ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے شہر مسائلستان کا گڑھ بنا سابقہ منتخب عوامی نمائندوں نے شہریوں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی۔موجود حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کاتہیہ کیا ہوا ہے شہر کے پسماندہ اورنظراندازکئے جانے والے علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔میگا سٹی پیکج کے آنے سے ترقیاتی کاموں کا ایک اورسلسلہ شروع ہوگا اورشہر کا نقشہ تبدیل ہوجائیگا۔ شہر کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے تھلی روڈ وارڈ نمبر46,47.49,50بسم اللہ ٹاؤن،الکلی? الاسلام  وملحقہ علاقوں کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ٹف ٹائلز وکنکریٹ گلیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اس علاقے میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب کے منصوبوں کو بھی حل کرایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی کام تیزی سے مکمل ہوئے ہیں،اس سے عوام کو ریلیف ملے گا،انہوں نے یقینی دہانی کہ کوئی گلی محلہ اوروارڈ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہے گا۔اس موقع چوہدری جاوید اختر، سمیع خان بلوچ، اسلم شاہد وڑائچ نے کہاکہ ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے ان علاقوں کے بنیادی اوردیرینہ مسائل حل کرکے اپنی نمائندگی کا حق ادا کیاہے جس پر پورا علاقہ مشکو ر ہے۔قبل ازیں افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر عمائدین علاقہ نے انکا زبردست اسقبال کیا،اس موقع پر چوہدری ظہوراحمد گوجر، ڈسٹرکٹ ممبر ہیومن رائٹس گورنمنٹ پنجاب شمیل مرزا، سیکرٹری انفارمیشن عاصم غنیِ، پی ٹی آئی کے رہنماء  چوہدری جاوید اختر،یوسف خان، فیصل سعید اوراہل علاقہ کی ایک کثیر تعداد موجودتھی۔
چوہدری آصف