رحیم یار خان:چوری کی 8وارداتیں‘شہریوں کو بھاری نقصان

  رحیم یار خان:چوری کی 8وارداتیں‘شہریوں کو بھاری نقصان

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج جاری،مزید8 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ سولر سسٹم‘ موٹر سائیکلیں‘(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

بیٹریاں اور مویشی چرا لے گئے‘پولیس مقدمات کے اندراج تک محدود ہو کر رہ گئی۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات چک 5 کے رہائشی نذیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے گھر میں نقب لگا کر 26 لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ دوسری واردات کچہری روڑ کے رہائشی محمد طارق کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان بلال وغیرہ نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ تیسری واردات لطیف آباد کے رہائشی شعیب افتخار کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 15 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات مقبول مارکیٹ کے رہائشی صفدر علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات ٹھل حسن کے رہائشی اقبال حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان ندیم احمد وغیرہ نے 1 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چرا لی‘ چھٹی واردات طلبانی کی رہائشی صدف نقوی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا سولر سسٹم چرا لیا جبکہ ساتویں واردات پبلک کالونی کے رہائشی محمد محسن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 4 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے جبکہ آٹھویں واردات بستی مالک پور کے قبرستان میں پیش آئی جہاں نامعلوم ملزم قبرستان کے باہر کھڑی 70ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل چرا کر فرار ہوگیا، پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی۔ 

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -