میٹرک و انٹر میڈیٹ نتائج پھر موخر‘ معاملہ وزیر اعلی ٰ پر ڈالنے کی کوشش

   میٹرک و انٹر میڈیٹ نتائج پھر موخر‘ معاملہ وزیر اعلی ٰ پر ڈالنے کی کوشش

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج ایک بار پھر موخر کر دئیے گئے۔ بار بار تاریخیں دی جا رہی ہیں‘اس بار معاملہ وزیر اعلی ٰ پر ڈال دیا گیا‘بتایا گیا ہے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) نے میٹرک امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان14ستمبر اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان 17ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا‘ کرونا وائرس کے باعث ماہ مارچ میں لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند کئے جانے کے باعث میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات نہیں ہو سکے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ویسے ہی نہیں ہوسکے‘ میٹرک کے تھیوری مارکس کے مطابق فارمولے کے تحت پریکٹیکل کے نمبرز دینے اور انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ کے مارکس کی بنیاد پر سیکنڈ ائر کے مارکس دینے جبکہ پریکٹیکل کے نمبرز بھی فارمولے کے تحت دینے کا فیصلہ کیا گیا‘ پنجاب کے تمام بورڈز نے رزلٹ تیار کربھی لیا تھا کہ گزشتہ روز اطلاع ملی کہ رزلٹ اناؤنس کرنے کی فائل وزیر اعلی ٰ کے پاس ہے جونہی انہوں نے منظوری دی تو رزلٹ اناؤنس کر دئیے جائیں گے۔ایچ ای ڈی حکام کے مطابق وزیر اعلی ٰ کی طرف سے منظوری ملتے ہی میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گاجو چند روز میں متوقع ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -