نیل کوٹ:نامعلوم افراد کا شہری کے گھر دھاوا، لاکھوں کا سامان غائب
ملتان (وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ما لیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ نیل کو ٹ میں نامعلوم(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
افراد مظہر عباس کے گھر سے 3 لاکھ 39 ہزار ما لیت کا نقدی و زیورات لے گئے۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ 9 نمبر چونگی سے نامعلوم مسلح افراد نے احمد سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔قیصر آباد سے علی کا لوڈر رکشہ چوری ہو گیا۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ مدنی چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے احمد سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔شاہ رکن عالم میں ننید سمیت 17 افراد کے 3 لاکھ ما لیت کے مو بائل فون چوری ہوگئے۔تھانہ چہلیک کے علاقہ آرٹس کو نسل کے قریب سے نامعلوم شخص جازب کی جیب سے دو موبائل فون لے گیا۔قطب پور سے نعمان اور ظہیر کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔اعوان پورہ سے نامعلوم شخص رمضان کا مو بائل فون چوری کر کے لے گیا۔
سامان غائب