موٹروے واقعہ درندگی،حیوانیت کی بدترین مثال،نوید عامر جیوا

  موٹروے واقعہ درندگی،حیوانیت کی بدترین مثال،نوید عامر جیوا

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا نیکہاہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے پیارے وطن کا یہ حال کر دیا ہے کہ ماں بہن بیٹی کی عزت محفوظ نہیں رہی، موٹروے حادثہ درندگی و حیوانیت کی بدترین مثال ہے نیا پاکستان میں یہ کیا ہو رہا ہے کہ عورت محرم کے ساتھ سفر کرے تو سانحہ ساہیوال عورت اکیلی سفر(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 کرے تو سانحہ موٹر وے؟ وزیراعظم عمران خان کیا یہی ہے نیا پاکستان؟ تبدیلی سرکار کے دو سالہ دور حکومت میں عوام نے ایک بھی دن سکھ کا سانس نہیں لیا مہنگائی و بیروزگاری میں ہو شربا اضافہ کی وجہ سے غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے 1 کروڑ نوکریاں کا وعدہ کرنے والوں کے دو سالہ حکومت میں یہ حال ہے کہ کروڑوں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں نوجوان طبقہ اس وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو کر کرائم کو اپنا روزگار بنا رہا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان اور اسکی کابینہ مرغیوں،انڈے، کٹے کے بعد اب بھنگ کو معیشت کی ترقی کا راز سمجھ کر خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور عوام کے مسائل کیلئے اٹھنے والی آواز کو دبانے کیلئے اپوزیشن قائدین سابق صدر آصف علی زرداری، سابق اعظم سید یوسف رضا گیلانی، فریال تالپور اور سینئر پارلیمنٹرین سید خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماوں کو نیب گردی کی ذریعے جھوٹے و من گھڑت مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔

نوید عامر 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -