ڈیرہ: مختلف علاقوں میں اینٹی کرپشن ٹیم کا آپریشن‘ سرکاری اراضی واگزار

ڈیرہ: مختلف علاقوں میں اینٹی کرپشن ٹیم کا آپریشن‘ سرکاری اراضی واگزار

  

ڈیرہ: مختلف علاقوں میں اینٹی کرپشن ٹیم کا آپریشن‘ سرکاری اراضی واگزار

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

اسٹبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ٹیموں نے گزشتہ روز ڈویژن بھر میں کارروائیاں کیں۔مراسلہ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکل آفیسر محمد ارشد رند نے کرایہ کی مد میں 1834279روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔ضلع راجنپور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات عبدالشکور قیصرانی نے موضع رکھ کوٹلہ عیسن میں 250000000 روپے مالیت کا 200 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرکے محکمہ مال کے حوالے کردیا۔ضلع لیہ میں سرکل آفیسر ملک اظہر حسین سانگھی نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب پرائیویٹ پرسن غلام عباس کو گرفتار کرادیا۔ضلع مظفر گڑھ میں  اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات فیصل ندیم نے ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں 2690861 روپے ریکور کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔مراسلہ کے مطابق انٹی کرپشن کی عدالت نے گزشتہ روز 35 مقدمات کی سماعت کی۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -