مولانا حامد الحق حقانی کی آج بہاولپور  آمد‘ 5 بجے میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو

مولانا حامد الحق حقانی کی آج بہاولپور  آمد‘ 5 بجے میڈیا نمائندگان سے بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نورپورنورنگا (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (س)کے مرکزی(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
 امیرمولاناحامدالحق حقانی آج 14 ستمبر بہاول پورپہنچیں گے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (س)ضلع بہاول پورکے قائمقام امیر قاری راشدمحمودانصاری نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی امیرمولاناحامدالحق حقانی‘ امیر مولانابشیراحمدشاد‘ مولاناعبدالخالق ہزاروی‘ مولاناعبدالروف فاروقی‘ مولانافہیم الحسن تھانوی‘ مولاناسیدمحمدیوسف شاہ‘ مولانامحمداسعد‘ مولاناعتیق الرحمان ارشد' مفتی حبیب الرحمان درخواستی جامعہ عبداللہ بن مسعودخان پور ' مفتی عطاء الرحمان دارالعلوم مدنیہ بہاول پور'مولانا خلیل الرحمان جامعہ نظامیہ بہاول پور' قاری محمدیسین شرکت کریں گے جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی امیرمولاناحامدالحق حقانی14 ستمبربروز سوموار جامعہ نظامیہ حیدرکالونی ملتان روڈ بہاو ل پورمیں دوبجے تاپانچ بجے شام تک مولاناشمس الدین انصاری مرحوم بانی جامعہ نظامیہ بہاول پورکے حوالہ سے تعزیتی اجتماع میں شرکت کریں گے اورپانچ بجے وہ میڈیانمائندگان سے گفتگوکریں گے۔
گفتگو