حکومت نے مشکلات پر قابو پالیا، اپوزیشن حملے فلاپ، عامر ڈوگر

    حکومت نے مشکلات پر قابو پالیا، اپوزیشن حملے فلاپ، عامر ڈوگر

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی)NA155میں ڈپٹی کمیشنر عامر خٹک، چیف وہیب قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے ٹائیگر فورس کے کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

کہ تحریک انصاف ٹائیگر فورس نے کروناوائرس میں انتظامیہ سمیت قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کا ہاتھ بٹاتے ہوئے امداد کو مستحق لوگوں تک پہنچایا اور تحریک انصاف کے دیگر انتظامیہ امور میں بھی ٹائیگر فورس کے نوجوان قدم بہ قدم ساتھ چلے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر ہونے کا پورا کردار ادا کیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔چیف وہیب قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر،معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اخترانصاری، پارلیمان سیکرٹری ندیم قریشی،سٹی صدرملک عدنان ڈوگرنے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کے مشکل حالات پراپوزیشن نے اپنی سیاست کوکی بہت کوشش کی مگر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اللہ کی مدد اور پوری قوم کی دعائیں تھیں وزیر اعظم عمران خان نے مفید حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے زریعے کروناوائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابوپایا بلکہ اب ملک میں کرونا وائرس نہ ہونے کے برابر ہے۔جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تو ملکی معیشت بحران کا شکار تھی ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبہ ہوا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک معیشت کو پروان چڑھایا اور ملک کو گرے لسٹ سے بھی باہر نکالا۔انٹرنیشنل سطح پر وزیر اعظم عمران خان کی ملک دوست پالیسی کو سراہا جا رہا ہے۔آنے والے وقت میں ملک و قوم کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری گڈ گورننس ڈاکٹر حافظ مشتاق،سیکرٹری گڈ گورننس و تحصیل صدر چوہدری الیاس،کوآرڈینٹر عبدالمجید گجر،عامر بھٹی،اشرف خان، شیخ طاہر ودیگر نے شرکت کی۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -