کرونا معاملہ‘ تنخواہیں ہضم‘ اساتذہ کا پیف سکولوں میں پڑھانے سے انکار
گوگڑاں (نمائندہ پاکستان)استاد کے نام کو بدنام کرنے والے پیف مافیاز استاد کا حق ہی کھا گیے کارونا کے وقت پیف مافیاز نے گورنمنٹ پنجاب سے پیمنٹ لے کر بھی قوم (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
کے معمار استاد کو کچھ نہ دیا استاد مزدوری کرکے گھروں کے چولہے چلاتے رہے کثیر تعداد میں ٹیچر نے اب پڑھانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں پیف مافیاز کی اجارہ داریوں کا نظام ختم نہ ہوسکا کل کے سائیکل سوار پیف مافیاز ایک بار پھر مشکل وقت میں استاد کے ساتھ دھوکہ کر گئے پہلے سکول کی چھٹیوں کی تنخواہ ہڑپ کی پھر کارونا کے مشکل ترین وقت میں بھی استاد کی تنخواہوں کو ہڑپ کرلیا باوثوق ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ جب بھی حکومت پنجاب کے خلاف پیف مافیاز اپنے پیٹ کی خاطر کوئی احتجاج کرتے ہیں تو نعرے استاد کے حقوق کے لگاتے ہیں جو استاد جیسے مقدس پیشے کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے پیف مافیاز خود تو روڈز بلاک کر کے استاد کے حقوق کی بات کرتے ہیں مگر خود استاد کا ہی حق کھا جاتے ہیں بتایا گیا ہے پیف مافیاز نے چھٹیوں کی تنخواہیں بھی اساتذہ کرام کی خود ہڑپ کیں پیف مافیاز اسی طرح کارونا کے مشکل وقت میں بھی اپنی دو نمبری بچانے کیلئے رورڈز پر شور مچاتے رہے مگر ماہانہ تنخواہیں بھی لے کر استاد کو مشکل میں تنخواہیں دینے کی بجائے بے وقوف بناتے رہے اگر آج بھی پیف مافیاز کی تنخواہوں کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں تو علم ہوگا کہ اس 7 ماہ میں پیف مافیاز نے استاد کو ایک سے دو ماہ کی تنخواہ دی ہونگی جب کہ ہمیشہ روڈز پر دھرنا ہو یا ریلی نام استاد کے حقوق کا لیا جاتا ہے بتایا گیا ہے اب حکومت پنجاب نے 15 تاریخ کو سکول کھولنے کا حکم جاری کیا ہے تو پیف مافیاز نے سکول کے اساتذہ کو منانا شروع کردیا ہے مگر اساتذہ نے سکول میں نہ آنے کا عندیہ دیدیا اگر استاد اسی طرح اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہیں تو پیف مافیاز کو سکول چلانے کیلئے استاد کے آگے جھکنا ہوگا اسی طرح باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پیف مافیاز نے سکول بند ہونے کی وجہ سے سکول کے سابقہ کا ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرتے ہوئے ریکارڈ بھی تبدیل کیا ہے کیونکہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بہت سی پیف مافیاز کی دو نمبریاں پکڑ ی ہیں اب سکول کھلتے ہی کریک ڈاؤن شروع ہوسکتا ہے لودھراں کی عوامی حلقوں نے بھی اساتذہ کرام کی تنخواہوں کے ایشو پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیف مافیاز کی استاد کے ساتھ زیادتی ہے ان کو پوری پوری تنخواہیں دینی چاہئیں استاد ہی معاشرے میں جہالت کے اندھیرے ختم کرتا ہے استاد ہی معاشرے کو اچھا معاشرہ قائم کرنے کیلئے جدوجہد کرتا ہے عوام نے کہا کہ پیف مافیاز جو اتنے کروڑوں روپے کما کر بھی استاد کے نام کو غلط بدنام کرتے ہیں استاد تو ہمارے قوم کے ہیرو ہوتے ہیں استاد کا احترام ہمارے معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے۔
انکار