شرعی سزاؤں کا نفاز ہی جرائم خاتمے کا واحد حل‘اجمل قادری

شرعی سزاؤں کا نفاز ہی جرائم خاتمے کا واحد حل‘اجمل قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)کمزور عدالتی نظام کی وجہ سے مجرموں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں، خواتین اور بچوں کے ساتھ بداخلاقی کے واقعات پر پوری قوم شرمندہ ہے، سنگین(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
 جرائم کے مرتکب عناصر کو نشان عبرت بنایاجائے، خواتین اور بچوں کے ساتھ  بداخلاقی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے، شرعی سزاؤں کا نفاذ ہی جرائم کے خاتمے کا واحد حل ہے،ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت علماء  اسلام  کے سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری، مرکزی امیر شیخ الحدیث مولانا سید چراغ الدین شاہ، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی احمد علی ثانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مفتی ریاض جمیل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا پیر عبدالرب امجد رابطہ سیکرٹری میاں عرفان الحق قادری صوبائی امیر مولانا پیر محمد حسن ناصر،  صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر، رابطہ سیکرٹری علامہ عبدالحفیظ کھوکھر، نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نیکہا کہ لاہور موٹروے پر خاتون کے زیادتی پہلا واقعہ نہیں، تاہم حکومت اور انتظامیہ اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لے اور مجرموں کو سرعام پھانسی دے تو ایسے جرائم کا راستہ روکا جاسکتا ہے،حکومت  عیر ملکی دباؤ قبول کرنے کی بجائے پاکستان کے معروضی حالات کو پیش نظر رکھ کر پالیسی وضع کرے، اور قانون میں ترمیم کرکے سرعام سزاؤں کا اہتمام کرے، جو لوگ شرعی سزاؤں یا سرعام سزاؤں کی مخالفت کر رہے ہیں وہ جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کار ہیں حکومتی صفوں میں موجود ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے، تمام محکمہ جات میں چھانٹی کی جائے، کرپٹ افسران اور ملازمین کی عارضی معطلی کی بجائے نوکریوں سے برخاست کرنے اور بھاری جرمانے کرنے کا قانون بنایا جائے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں، انہوں نے کراچی میں اہل سنت مکاتب فکر کے اجتماعات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیوبندی، بریلوی  اہلحدیث مکاتب فکر کے تین اجتمات میں پچاس لاکھ سے زائد افراد کی شمولیت سے واضح ہوگیا کہ پاکستان کی غالب اکثریت اہل سنت والجماعت امن چاہتی ہے، اور شرپسندوں کو کسی صورت قبول نہیں کرتی، حکومت صحابہ کرام کے گستاخوں کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنائے۔
اجمل قادری