حلقہ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح‘ چوہدری مسعود احمد

حلقہ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح‘ چوہدری مسعود احمد

  

 لیاقت پور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ حلقہ میں تعمیر(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، لیاقت پور شہر میں بجلی کا ترسیلی نظام مکمل طور پر بحال اور تبدیل کیا جا رہا ہے، انجمن آڑھتیان غلہ منڈی لیاقت پور کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور  کہا کہ لیاقت پور کی عوام نے جو اعتماد الیکشن 2018میں کیا اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش جاری ہے,  لیاقت پور شہر اور حلقہ کی تمام روڈز,  واٹر سپلائی سکیم,  شعبہ تعلیم, صحت انہار و دیگر تمام شعبہ جات میں بہتری کے لیئے کاوشیں کی جارہی ہیں انہوں نے بتایا کہ پکی اور کچی منڈی کے لیئے132 کے وی کا فیڈر منظور کرو کیاگیا ہے پورے شہر میں کھمبے اور تاریں تبدیل کی جائیں گی اس مقصد کے لیئے واپڈا سے منظوری حاصل کر لی گئی ہے تقریب سے نومنتخب صدر حاجی مختار احمد، جنرل سیکرٹری راشد رفیق چودھری اور چوہدری وقار احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر غلہ منڈی کے آڑھتیوں کے علاوہ چوہدری محمود احمد سابق ایم پی اے, محمد افضل ساہی، انجمن تاجراں کے عہدیدارون و دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی۔

 چوہدری مسعود 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -