خانیوال: گرمی بڑھتے ہی  لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

خانیوال: گرمی بڑھتے ہی  لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

  

خانیوال (بیورونیوز) خانیوال اور گردونواح میں سورج نے ایک بار پھر آنکھیں دکھانا شروع کردیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی طلب میں (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

بھی اضافہ ہوگیا میپکو نے بھی لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے خانیوال شہر اور گردونواح نے دن اور رات کے دوران بار بار بجلی کی بندش نے شہریوں کی نیندیں حرام کردیں رات بھر بجلی کی بندش سے مچھروں نے انسانوں کو کاٹنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کاروبار بھی بری طرح متاثرہ ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائے اور گرمی کے موسم میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ نہ صرف کم کیا جائے بلکہ رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پابندی عائد کی جائے تاکہ لوگ رات کو سکون سے گزارسکیں۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -