عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت ذمہ داری‘ منصور احمد خان

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت ذمہ داری‘ منصور احمد خان

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) حلقہ پی پی 271 مظفرگڑھ کی سیاست میں ہل چل مچ گئی‘ رانا برادری وسندے والی نے سابق ناظم سردار احسن خان بھٹہ کی کاوشوں سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا.تقریب میں (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 برادری راہنما رانا مختیار احمد, رانا محمد عرفان. ڈاکٹر رانا افتخار احمد۔ شیخ منور علی. رانابشیر ممبر. رانا غفار, رانا شوکت علی,رانا آصف۔شیخ ممتاز احمد. شیخ عابد علی, رانا جمیل,نذیر احمد چوھان۔ ڈاکڑ ساجد علی‘ شیخ اویس,نوابزادہ وقاص ہمایوں خان کوارڈی نیٹر ایم پی اے اور دیگر برادری کے افراد بھی موجود تھے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نواب منصور احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبہ میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے, عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے, وسندے والی قصبہ کے مسائل حل کریں گے, کورونا کے باعث مالی حالات کے پیش نظر فنڈز کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے, دریں اثناء  ایم پی اے منصور خان نے پریس کلب خان گڑھ کے سینئر نائب صدر سردار معظم علی ڈوگر کے بہنوئی کی وفات پر انکی رہائشگاہ پہنچ کر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

منصور خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -