ایم ڈی اے کارپوریشن عملہ کی لوٹ مار کیخلاف تاجروں کا احتجاج

ایم ڈی اے کارپوریشن عملہ کی لوٹ مار کیخلاف تاجروں کا احتجاج

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)  پیراں غائب روڈ کے دکانداروں نے ایم ڈی اے، کارپوریشن عملہ کی جانب سے آئے روز ہزاروں روپے کے ناجائز چالانوں اور سامان اٹھائے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 جانے کے خلاف پیراں غائب روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کردیا اور نوٹس نہ لئے جانے پر ڈی سی آفس کے سامنے تین روز کے بعد احتجاجی دھرنا دینے اور پیراں غائب روڈ بلاک کرنے کا اعلان کردیا جبکہ اس موقع پر مظاہرین نے ناجائزچالانوں کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے میں متاثرین شبیراقبال مغل، محمد اقبال، عبد اللہ قریشی، لالہ پولٹری، محمد اصغر، غلام محمد، عمر حیات، استاد عارف، محمد گلزیب، عابد اقبال، محمد ذیشان، محمد فیصل ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے اور کارپوریشن رانا جمشید وغیرہ آئے روز بلاوجہ ان کے ہزاروں روپے کے چالان کرتے ہیں یہاں تک کہ دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اٹھا کر اسے تجاوزات میں شمار کرکے غیر قانونی کاروائیاں کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ غریب دکانداروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے حکام بالا سے بارہا شکایات کیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا غریب دکاندار بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث پانچ پانچ ہزارروپے تک کے غیر قانونی چالان بھریں یا اپنے خاندانوں کی کفالت کریں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، سیکریٹری بلدیات، ایڈیشنل سیکریٹری جنوبی پنجاب، کمشنرملتان، ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی اے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ وہ ناجائز چالانوں کا فی الفور نوٹس لیں بصورت دیگر وہ تین روز کے بعد ڈپٹی کمشنر ملتان کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے اور پیراں غائب روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ 

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -