سرگودھا، اوباش نوجوان کی 70سالہ بیوہ خاتون سے گھر میں گھس کر بد اخلاقی 

سرگودھا، اوباش نوجوان کی 70سالہ بیوہ خاتون سے گھر میں گھس کر بد اخلاقی 

  

 سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائدآبادکے نواح میں 70سالہ بیوہ خاتون سے اوباش نوجوان کی بداخلاقی اور وحشیانہ تشدد کر کے ٹانگیں اور بازو توڑنے والے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ذرائع کے مطابق قصبہ قائد آباد کے گاؤں جھجھہ میں 70 سالہ بیوہ خاتون (م)اپنے گھر میں اکیلی تھی کہ محلہ کے بائیس سالہ نوجوان احمد دین  نے رات کی تاریکی میں گھر داخل ہو کر بیوہ خاتون کو وحشیانہ تشدد بنایا اور چھری سے جسم کو کٹ لگائے اور ٹانگیں بازو توڑ دیئے اور زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا اور گھر سے بیوہ خاتون کی جمع پونجی پندرہ ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگیا جس کی اطلاع پر متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی اطلاع پر ڈی پی او خوشاب کیپٹن (ر)طارق ولایت نے ٹی ایچ کیو پہنچ کر زخمی خاتون کی عیادت کی اور جائے واردات کا معائنہ کرتے ہوئے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اس حوالہ سے ڈی پی او خوشاب نے تھانہ قائدآباد میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو واردات کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد پولیس نے گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور پولیس ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ 

بداخلاقی 

مزید :

صفحہ اول -