دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں‘ رابعہ بصری

        دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہیں‘ رابعہ بصری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹاف رپورٹر) ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی رابعہ بصری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب دیرپا ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کے لیے تمام سیکٹرز میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں جبکہ اس کی مانیٹرنگ کے لیے اور کارکردگی جانچنے کے لیے باقاعدہ طور پر اجلاس ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے دیرپا اہداف کے حصول میں حکومت فلاحی و غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی عوام و حکومت باہمی تعاون سے ترقی کو ممکن بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں کرم ویلفیئر ہوم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خاتون ایم پی اے رابعہ بصری نے نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جبکہ وہی قومیں زندہ باد کہلائی جاتی ہیں جو بروقت عملی اقدامات اٹھا کر نوجوانوں کی ذہنی تربیت کرتی ہیں اسی لیے توSDGs میں بھی نوجوانوں کے حوالے سے کافی حد تک کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی بنانے کے عمل میں نوجوانوں کو شامل کرنا، سماجی اور رضاکارانہ خدمات کی انجام دہی، سیاسی ساخت کے حوالے سے شعور ایسے اقدامات ہیں جو نوجوانوں کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری نے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کرم ویلفیئر ہوم کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ میں قائدانہ صلاحیتوں، سیاسی ساخت، رضاکارانہ خدمات سمیت نوجوانوں کی دیرپا ترقی کے اہداف کے حصول میں کردار کو سمجھتے ہوئے انہیں دیگر نوجوانوں تک پہنچائیں تاکہ خیبرپختونخوا میں ترقی کے سفر میں نوجوانوں کے تعاون سے تیزی آئے۔ 

مزید :

صفحہ اول -