بچی سے زیادتی، والد نے ملزم کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا

 بچی سے زیادتی، والد نے ملزم کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، بچی کے والد نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں کرلیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد کی مدد سے مبینہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔بچی کے والد نے بیان دیا ہے کہ 9 ستمبر کو بیٹی روتی ہوئی گھر پر آئی، اوربتایاکہ سامنے والی گلی میں ایک شخص چیز کے بہانے لے گیا،جس نے میرے ساتھ غلط حرکت کی۔میں اپنی بیٹی کو لے کر گیا تو پتہ چلا کہ یہ گھر شہاب بیگ کا ہے، گھر پر تالہ لگا ہوا تھا۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں بچی کے والد نے بتایاکہ میں ملزم کو اپنے طور پر تلاش کرتا رہا، گزشتہ روز مجھے شہاب بیگ نظر آیا تو میں اسے پکڑ کر تھانے لے آیا۔

مزید :

صفحہ آخر -