اندرون سندھ میں بھی ترقیاتی کاموں میں تبدیلی لائیں گے، نصرت واحد 

اندرون سندھ میں بھی ترقیاتی کاموں میں تبدیلی لائیں گے، نصرت واحد 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ اندرون سندھ میں ترقیاتی کاموں سے تبدیلی لائیں گے۔ 12 سالوں سے پیپلز پارٹی وزارت اعلیٰ کی مسند پر قابض ہے لیکن حیدرآباد، ٹھٹھہ، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ، دادو و دیگر اضلاع، ڈویژن، سب ڈویژن شہروں اور دیہی علاقوں کی قسمت نہ بدل سکی۔ اندرون سندھ میں پینے کے صاف پانی، صحت و تعلیم کی سہولتوں کا فقدان ہے۔ سڑکوں، گلیوں و محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب نے بھی تباہی مچادی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر صوبے کے نمائشی دورے پر نکلے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی سمیت سندھ بھر میں انقلابی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور وزراء سندھ کا وزٹ کرتے رہتے ہیں۔ وہ صوبے کے بنیادی مسائل سے آگاہ ہیں اور وہاں کے بنیادی مسائل حل کرانے کیلئے لائحہ عمل کی تیاری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -