وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل مزید متحرک کر دیا گیا، ڈاکٹر جمیل احمد

 وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل مزید متحرک کر دیا گیا، ڈاکٹر جمیل احمد

  

حیدرآباد (بیورورپورٹ)ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے حیدرآباد ریجن میں ”وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل“ قائم کرتے ہی حیدرآباد ریجن کے تمام افسران کو اپنے اپنے ڈویژن و اضلاع میں سیل کو متحرک رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور زور دیا کہ خواتین و بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف بروقت ایکشن لیا جائے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن آفس میں بھی عوام کی سہولت کے لیے (کمپلینٹ) شکایات و اطلاع فراہم کرنے کیلئے واٹس اپ نمبر 0310-1411515جاری کیا گیا ہے۔ جس پر متاثرہ فرد یا متعلقین شکایات فراہم کر سکتے ہیں تاکہ متاثرین کی فوری قانونی مدد کی جا سکے۔ ایڈیشنل آئی جی حیدرا ٓباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ خواتین و بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کے قیام کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ پولیس خواتین و بچوں کے تحفظ کے لیے فعال کردار ادا کرئے اس عمل میں کوتاہی اور غفلت کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کو مزید فعال کرنے میں پولیس کے ساتھ فلاحی و سماجی حلقوں کا تعاون بھی حاصل ہے سیل متاثرہ خاندانوں کی قانونی مدد اور رہنمائی فراہم کرئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کو حیدرآباد ریجن میں مزید متحرک و فعال کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -