ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی

ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) سوک سینٹر کے قریب موبائل فون چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سندھ سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی کے ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی سوک سینٹرکے عقب میں واقع نعمان آرکیڈ کے قریب موبائل فون چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ ڈاکٹرسرینڈرسنگھ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔ایس ایچ او نیو ٹاون منظور آرائیں نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ڈاکٹرسریندر سنگھ سندھ سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی میں تعینات ہیں، اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے اور نعمان آرکیڈ کے قریب گاڑی سے اترنے لگے تو موٹر سائیکل پر سوار2 مسلح ملزمان نے ان سے اسلحہ کے زور پرموبائل فون چھین لیا، جس پر ڈاکٹر سریندر سنگھ نے مزاحمت کی تو مسلح ملزمان  نے فائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -