جامکے چٹھہ:سیلفی بناتے چچابھتیجا دریا میں ڈوب کر جاں بحق

جامکے چٹھہ:سیلفی بناتے چچابھتیجا دریا میں ڈوب کر جاں بحق

  

جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان)سیلفی بناتے ہوئے چچااور بھتیجا دریائے میں ڈوب کر جاں بحق۔ 1122نعشیں ڈھونڈنے میں مصروف تاحال نعشیں نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی 40 سالہ محمد سلیم ولد محمد بشیر اپنی فیملی کے ہمراہ نیو خانکی بیراج میں سیرو تفریح کے لئے آئے ہوئے تھے۔ سلیم دریاکنارے سیلفی بنا رہا تھاکہ اچانک دریا میں گر گیا اور پانی کی تیز لہروں کی بھینٹ چڑھ گیا جبکہ اس کا بھتیجا بلال الرحمان اسے بچاتے خود ڈوب گیا۔ 1122 کی ٹیم اور ایس ایچ او عرفان منور بھنڈر نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کی تلاش جاری ہے تاہم تاحال نعشیں نہ مل سکیں۔

چچا بھتیجا 

مزید :

صفحہ آخر -