امن معاہد ہ اسرائیل کو قانونی ذمہ دایوں سے بالا تر نہیں کرسکتا
برسلز (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کوئی بھی سفارتی معاہدہ صہیونی ریاست کو قابض ریاست کی حیثیت سے اس کی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے بالاترنہیں کرسکتا۔ منامہ اور تل ابیب کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا یہ مطلب نہیں کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے دور کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو فلسطین میں ایک صداقت اور دیرپا امن کے مقصد میں کوئی بھی عمل شامل ہونا چاہئے مگر اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پراپنی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہنا ہوگا۔تنظیم کے مطابق قضیہ فلسطین کے حل کے عمل میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت جرائم کا نشانہ بننے والے افراد کے لیے انصاف کی راہ ہموار کی جائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل