امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
مقامی اخبار جنگ نیوز کے ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں افغان امن عمل کے اگلے مراحل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانوں کے درمیان مذاکرات کے صرف دو دن بعد زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ بین الافغان امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، دونوں فریقین مذاکرات کیلئے قطر میں موجود ہیں۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوئے یا ان میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔