سی سی پی او لاہور کی کیریئر میں 7 بار کارکردگی رپورٹ منفی آنے کا انکشاف

سی سی پی او لاہور کی کیریئر میں 7 بار کارکردگی رپورٹ منفی آنے کا انکشاف

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی کیریئر میں سات بار پرفارمنس رپورٹ منفی آنے کا انکشاف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمرشیخ نے پروموشن سے متعلق سینٹرل سلیکشن بورڈ کی جانبداری پر سوالات اٹھائے تھے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں عمر شیخ کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کو نوازتے ہوئے میری جگہ پروموٹ کیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جواب میں کہا ہے کہ عمر شیخ کی کیریئر میں 7 بار پرفارمنس رپورٹ منفی رہی ہے۔ ان کی کارکردگی 2015 میں“آؤٹ سٹینڈنگ”سے کم ہو کر محض“گْڈ“ کے درجے تک آئی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے عمر شیخ  کی ترقی کے لئے دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر شیخ کی گریڈ اکیس میں ترقی نہ ملنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عمر شیخ کیریئر

مزید :

صفحہ اول -