مروہ قتل کیس میں پیشرفت، ایک اور ملزم گرفتار

مروہ قتل کیس میں پیشرفت، ایک اور ملزم گرفتار
مروہ قتل کیس میں پیشرفت، ایک اور ملزم گرفتار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی پانچ سالہ بچی کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مروہ کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ اس سے قبل نواز نامی ملزم کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس نے تفتیش کے دوران اب تک تیس سے زائد افراد کو حراست میں لیا جبکہ 30 مشکوک افراد کے ڈی این اے سیمپل لے کر انہیں پروفنگ کےلئے حیدرآباد کی لیبارٹری بھیجا دیا ہے۔جن مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لئے گئے ان میں سے کسی کا بھی سیمپل متاثرہ بچی کے ساتھ میچ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود عیسیٰ نگری میں خالی پلاٹ کے قریب کچرا کنڈی سے کمسن بچی مروہ کی بوری بند لاش ملی تھی۔ 

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -سندھ -کراچی -