بچوں کے سکولوں میں واپس آنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم

بچوں کے سکولوں میں واپس آنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم
بچوں کے سکولوں میں واپس آنے کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیر اعظم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہم لاکھوں بچوں کے سکولوں میں واپس آنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہر بچے کی حفاظت یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری ترجیح اور ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقے سے سکول جائے اور یقینی بنایا جائے کہ سکول آپریشنز صحت عامہ کے تحفظ کے اصولوں کے مطابق ہوں گے۔

واضح رہے کہ 7 ستمبر کو وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔میٹرک اور اس سے آگے کی کلاسوں کا آغاز 15 ستمبر سے ہو جائے گا جبکہ چھٹی سے آٹھویں کلاسز کے سکول 23 ستمبر سے کھلیں گے اور 30 ستمبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد پرائمری سکول کھولے جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -