اسلام آباد،25محرم کے 2جلوسوں کیلئے ٹریفک پولیس کاڈائیورشن پلان 

اسلام آباد،25محرم کے 2جلوسوں کیلئے ٹریفک پولیس کاڈائیورشن پلان 

  

 اسلام آباد (این این آئی)25محرم الحرام کو برآمد ہونیوالے مختلف مقامات سے مختلف اوقات میں 2جلوسوں کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن پلان جار ی کر دیا۔ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق 25محرم الحرام کا پہلا جلوس امام بارگاہ موسیٰ کاظم آئی ٹین ون سے 7بجے شام برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پر ہی اختتام پذیر ہو گا،جلوس کے دوران سی ڈی اے چوک سروس روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گا،گلی نمبر 23بجانب آئی ٹین ون سروس روڈ ٹریفک کیلئے ہو گا،گلی نمبر 18آئی ٹین ون سروس روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گا،شہری آمدورفت کیلئے آئی جے پی روڈ،آئی ٹین ون فور سروس روڈ،اور آئی ٹین مرکز سروس روڈ استعمال کریں۔ترجمان کے مطابق 25محرم الحرام کا دوسرا جلوس دربار سید محمد شاہ نزد سروس روڈ راولپنڈی سے تین بجے برآمد ہو کر امام بارگاہ قصر سکینہ بنت حسین پر اختتام پذیر ہو گا،جلوس کے دوران سروس روڈ ضیاء مسجد تا کری روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گا،شہری آمدورفت کیلئے ضیاء مسجد اور کری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔ آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ بہ لمحہ آگاہی فراہم کریگا۔

جلوس 

مزید :

صفحہ آخر -