رشکئی سپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے

رشکئی سپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے
رشکئی سپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ رشکئی سپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے،معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاﺅس میں ہو گی ۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر میں کہاہے کہ چائنہ روڈ اینڈ برج کنسٹریشن کمپنی خیبرپختونخواحکومت کیساتھ شراکت دار ہوگی ،فیصل آباد کے بعد یہ دوسرا سپیشل اکنامک زون ہوگا،ان کا کہنا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے انڈسٹریالائزیشن کو فروغ ملے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -