اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مدمیں 2095 ملین ڈالربھجوائے، وزیراعظم عمران خان

اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مدمیں 2095 ملین ڈالربھجوائے، ...
اگست میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مدمیں 2095 ملین ڈالربھجوائے، وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگست 2020 میں سمندرپارپاکستانیوں نے ترسیلات زرکی مدمیں 2095 ملین ڈالربھجوائے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اوورسیزپاکستانیزنے اگست2020 میں ترسیلات زرکی مد میں 2095 ملین ڈالربھیجے جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں24 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جولائی2020 میں یہ ترسیلات 2,768ملین ڈالرکی ریکارڈ سطح تک پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں۔الحمدللہ

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -