حکومت نے حمزہ شہباز کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کر دی

حکومت نے حمزہ شہباز کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کر دی
حکومت نے حمزہ شہباز کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست مستردکردی گئی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزارت داخلہ سے حمزہ شہباز کو کورونا کے باعث اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران علی گورائیہ نے کہاکہ درخواست میں حمزہ شہباز کی میڈیکل رپورٹس منسلک کی گئی تھیں،حکومت نے حمزہ شہباز کی جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کردی، عمران علی گورائیہ کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت حمزہ شہباز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -