بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

لاہور(ویب ڈیسک) شیرا کوٹ میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے فائرنگ کر دوسرے بھائی سابق پولیس ملازم کو قتل کر دیا جب کہ فائرنگ سے مقتول کی بیٹی اور ملازم زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سابق پولیس ملازم مقتول اعجاز کا اپنے بھائی نعیم سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا جس کے شدت اختیار کرنے کے بعد نامعلوم افراد نے اعجاز کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے اعجاز، اس کی بیٹی عروج اورملازم حمزہ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اعجاز زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے دو ملزمان علی اور فیصل کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -