قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کے والد محمد یونس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں قریبی رشتہ داروں سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کے والد محمد یونس کی نماز جنازہ میں لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وقار یونس اور ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت چیف کوچ مصباح الحق، سابق قومی کپتان انضمام الحق، محمد یوسف، مشتاق احمد، کامران اکمل، محمد عباس، اعزاز چیمہ، محمد خلیل،اظہر زیدی، خالد محمود، پاکستان کرکٹ بورڈ کے رضا راشد، جنید ضیا، شاہد اسلم اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ وقار یونس کے والد طویل عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے تاہم کورونا ایس او پی کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا تاہم والد کے انتقال کی خبر سن کر وقار یونس قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہوئے 

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے ، ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقار یونس کے والد کی حالت لاہور میں تشویشناک ہے جن کا اب انتقال ہوچکا ہے۔ وقار یونس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے ایک مشکل وقت ہے جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا رو پڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کر سکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں۔

مزید :

کھیل -