نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر بغیر سرچ وارنٹ چھاپے مارے، سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سہیل انور سیال کے گھر چھاپے مارنے سے روک دیا

نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر بغیر سرچ وارنٹ چھاپے مارے، سندھ ہائیکورٹ نے نیب ...
نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر بغیر سرچ وارنٹ چھاپے مارے، سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سہیل انور سیال کے گھر چھاپے مارنے سے روک دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سہیل انور سیال اور ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارنے سے روک دیا، جسٹس کے کے آغانے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر بغیر سرچ وارنٹ چھاپے مارے ،نیب کسی کے گھر جاکر بلاجواز خواتین کو ہراساں نہیں کر سکتا،نیب اہلکاروں کو چاہئے چھاپوں کے دوران خواتین اہلکار بھی ساتھ لے جایا کریں ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما اور صوبائی وزیر سہیل انور سیال و دیگر کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، عدالت نے نیب کو سہیل انور سیال اوران کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارنے سے روک دیا ،جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر بغیر سرچ وارنٹ چھاپے مارے ،نیب کسی کے گھر جاکر بلاجواز خواتین کو ہراساں نہیں کر سکتا،نیب اہلکاروں کو چاہئے چھاپوں کے دوران خواتین اہلکار بھی ساتھ لے جایا کریں ۔جسٹس کے کے آغانے مزید کہاکہ نیب کو سوسائٹی اور اس کے اقدار کا بھی خیال کرنا ہوگا۔عدالت نے سہیل انور سیال، ظفر سیال اور جمیل سومرو کی ضمانت میں 12 نومبر تک توسیع کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -