نظام انصاف میں خامیوں سے وائٹ کالر کرائم کرنے والے بچ جاتے ہیں، اٹارنی جنرل خالد جاوید کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہاہے کہ نظام انصاف میں خامیوں سے وائٹ کالر کرائم کرنے والے بچ جاتے ہیں ،ایسے جرائم کا شکار عوام ہوتے ہیں جن کے اربوں روپے بیرون ممالک بھیجے جاتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کی تقریب کا آغاز ہو گیا،نئے عدالتی سال کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، چیف جسٹس گلزاراحمد ،اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور وکلا نے تقریب میں شرکت کی،اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے عدالتی سال میں ہمیں اپنی ترجیحات کاتعین کرنا ہوگا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ نظام انصاف میں خامیوں سے وائٹ کالر کرائم کرنے والے بچ جاتے ہیں ،ایسے جرائم کا شکار عوام ہوتے ہیں جن کے اربوں روپے بیرون ممالک بھیجے جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ انصاف میں تاخیر بنیادی مسئلہ ہے ۔