ترنڈہ محمدپناہ میں قاضی محمد شاہ کامل کاعرس مبارک شروع
رحیم یار خان ، ترنڈہ محمد پناہ (ویب ڈیسک) ترنڈہ محمدپناہ میں قاضی محمد شاہ کاملؒ کاعرس مبارک شروع ہوگیا ہے ، پہلی محفل سماع اتوار کوہوئی، چراغاں کی محفل پیرکی شب 9،ختم کی محفل منگل صبح 9بجے ہوگی۔
عرس کی پہلی محفل سماع گزشتہ شام 4بجے،دوسری آج دوپہر2بجے،محفل چراغاں شب 9 بجے جب کہ ختم کی محفل چادرپوشی کے بعد منگل کی صبح 9بجے اور دعا ختم شریف دن دو بجے ہوگی۔اوچشریف سے خصوصی قافلہ آج پیر علی احمد سائیں کی قیادت میں آستانہ عالیہ کاملیہ پر پہنچا۔ میاں ذوالقرنین، حافظ سمیع ،تیمور اور طلحہ ارشدنےشہریوں سے شرکت کی گزارش کی ہے۔