اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی تعداد 50ہو چکی، وزیراعظم کوبتائیں اسلام آبادمیں یہ صورتحال ہے توباقی ملک میں کیاہوگا؟،اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی تعداد 50ہو چکی، وزیراعظم کوبتائیں اسلام ...
اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی تعداد 50ہو چکی، وزیراعظم کوبتائیں اسلام آبادمیں یہ صورتحال ہے توباقی ملک میں کیاہوگا؟،اسلام آبادہائیکورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاہے کہ پولیس کے مطابق اسلام آبادمیں لاپتہ افرادکی تعداد 50ہوچکی ہے،وزیراعظم کوبتائیں اسلام آبادمیں یہ صورتحال ہے توباقی ملک میں کیاہوگا؟۔

لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق کیس کی اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ لاپتہ شہری عبدالقدوس بحفاظت گھرپہنچ گئے،عدالت نے کہاکہ وزیراورسیکرٹری داخلہ کوبلانے کامقصدلاپتہ افراد کے کیسزسے آگاہ کرناتھا،پولیس کے مطابق اسلام آبادمیں لاپتہ افرادکی تعداد 50ہوچکی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزیراعظم اوروفاقی کابینہ نے لاپتہ افرادکے کیسزپرنوٹس لیاہے،عدالت نے کہاکہ وزیراعظم کوبتائیں اسلام آبادمیں یہ صورتحال ہے توباقی ملک میں کیاہوگا؟،عدالتیں خودجاکرلاپتہ افرادکوبازیاب نہیں کراسکتیں۔

عدالت نے کہاکہ قانون کے مطابق گرفتاری کااختیارصرف پولیس کے پاس ہے،شہریوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اسلام آبادہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عبدالقدوس کیس نمٹادیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -